پشاور: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت اور پی ڈی ایم ایک دوسرے کو این آراو دے چکے ہیں۔
سراج الحق نے مرکز اسلامی پشاورمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مردان کے عاقب اسماعیل کی جماعت اسلامی میں شمولیت پر انہیں مبارک باد دیتے ہیں، پشاورسے بلامقابلہ منتخب ہونے والے امیدواروں کو بھی مبارک باد دیتے ہیں، کے پی کے 17 اضلاع میں جماعت اسلامی کے 123 کونسلر اورچیرمین بلامقابلہ منتخب ہوگئے ہیں۔
سراج الحق نے کہا کہ 70 سالوں میں حکمرانوں اورجرنیلوں نے ملک سے بےوفائی کی ، گورنر پنجاب نے بھی آئی ایم ایف کے ہاں سب کچھ رکھوانے کا اعتراف کیاہے، ان حالات میں جماعت اسلامی ہی ملک کومسائل سے نکال سکتی ہے، منی بجٹ تیارہے جس سے مزید مہنگائی بڑھے گی، عوام میں مزید سکت نہیں، منی بجٹ مستردکرتے ہیں، عوام کواب سونامی کامطلب پتاچلاکہ اس کامطلب مہنگائی اور عالمی اداروں کی غلامی ہے۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ملک میں دوکروڑ سے زائد افراد بے روزگار ہیں، مافیاز کاراج ہے، پی ٹی آئی نےان مافیاز کوتحفظ فراہم کیاہے، انگریز کے جانےبعد ان کےایجنٹ یہاں مسلط ہیں تمام ادارے تباہ ہیں، کرپٹ مافیااور پاکستان ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے، سودی نظام نے پاکستان کوتباہ کردیاہے، ملکی مسائل کاحل اسلامی نظام میں ہے اورہم اس کے لیے کوشاں ہیں، پی ڈی ایم نے بھی اس عرصہ میں پی ٹی آئی کاساتھ دیا، ان کے بیانات ہوائی فائرنگ ہے، یہ ایک دوسرے کو این آراو دے چکے ہیں، بیانات صرف ورکروں کے اطمینان کے لیے ہیں۔
The post حکومت اور پی ڈی ایم ایک دوسرے کو این آراو دے چکے ہیں، سراج الحق appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3G5bU42
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box