لاہور: سیالکوٹ میں ہجوم کے ہاتھوں بیدری سے مارے جانیوالے سری لنکن شہری کی باقیات سری لنکا روانہ کردی گئیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سری لنکن شہری کی ڈیڈباڈی پوسٹمارٹم کے بعد لاہور کے ایک نجی اسپتال میں رکھی گئی تھی جہاں سے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچائی گئی اور سری لنکا روانہ کردی گئی ہے، ڈیڈ باڈی کو ائیرلنکا کی پرواز یو ایل 186 سے روانہ کیا گیا۔
وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے بین المذاہب ہم آہنگی حافظ طاہر محمود اشرفی اور پنجاب کے وزیر برائے انسانی حقوق اعجاز عالم آگسٹن شری لنکن شہری پریانتھا کمارا کی ڈیڈ باڈی روانہ کی، اس موقع پر سری لنکن سفارتخانے کے حکام بھی ائیرپورٹ پرموجود تھے۔
ذرائع نے بتایا کہ وزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزدار نے سری لنکن شہری کی ڈیڈباڈی کوسری لنکا روانہ کرنا تھا تاہم اسلام آباد میں مصروفیات کے باعث وہ ائیرپورٹ نہیں پہنچ سکے۔
سری لنکن شہری پریانتھا کمارا کو چار روزقبل سیالکوٹ میں فیکٹری ملازمین نے تشددکانشانہ بناتے ہوئے ہلاک کردیا اوراس کی لاش کو آگ لگادی گئی تھی۔
The post سانحہ سیالکوٹ میں ہلاک سری لنکن شہری پرنیاتھا کمارا کی ڈیڈ باڈی سری لنکا روانہ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3lAeCHa
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box