کراچی میں کار پر فائرنگ سے وزیراعظم کے معاون خصوصی کے پی آر او زخمی

 کراچی: گلستان جوہر میں کار پر فائرنگ سے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی علی نواز اعوان کے پی آر او جلال بچلانی زخمی ہوگئے۔

گلستان جوہر پرفیوم چوک پر فائرنگ کے نتیجے میں وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی علی نواز اعوان کے پی آر او جلال بچلانی ہاتھ پر گولی لگنے سے زخمی ہوگئے، واقعہ کےبعد جلال بچلانی خود گاڑی چلا کر اسپتال پہنچے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی۔

پولیس کے مطابق جلال بچلانی نے اپنے بیان میں کہا کہ فائرنگ کرنے والے 2 افراد تھے، پانی لینے کے لیے جیسے ہی رکا 2 لڑکے آگئے، میں نے موبائل فون ان کے طرف پھینک دیا تاہم انہوں نے موبائل فون واپس میری طرف اچھال دیا اور فائرنگ کر دی، ملزمان مجھے قتل کرنا چاہتے تھے۔

دوسری جانب واقعہ کے عینی شاہد کے مطابق اسٹریٹ کرائم کی کوشش کے دوران فائرنگ کی گئی، موٹر سائیکل سوار3  ملزمان نے کار سوار کو لوٹنے کی کوشش کی تاہم کار سوار نے گاڑی چلا دی جس کے باعث ملزمان کامیاب نہیں ہو سکے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ چھینا چھپٹی کا ہے یا منظم حملہ، اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔

The post کراچی میں کار پر فائرنگ سے وزیراعظم کے معاون خصوصی کے پی آر او زخمی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/31sCq8U

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...