کراچی کیساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک بند نہ کیا تو سڑکوں پر آئیں گے، صدر چیمبر آف کامرس

 کراچی: صدر چیمبر آف کامرس کراچی ادریس میمن کا کہنا ہے کہ کراچی کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک بند نہ کیا تو سڑکوں پر آئیں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی چیمبر آف کامرس کے صدر ادریس میمن نے وفاقی وزیر آئی ٹی کی تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ کراچی کے ساتھ سوتیلی ماں کا سلوک اب برداشت نہیں کریں گے، ضرورت اس امر کی ہے کہ وفاقی و صوبائی حکومتیں کراچی پر توجہ دیں، کراچی ملکی ترقی کا انجن ہے۔

ادریس میمن نے کہا کہ دنیا چوتھے صنعتی انقلاب سے گزر رہا ہے جبکہ پاکستان کا نظام پرانی ٹیکنالوجی پر ہے، ملک میں 10 ہزار کمپنیاں ایس ای سی پی میں رجسٹرڈ ہیں، ملک کی برانڈ بینڈ کمیونٹی ساڑھے آٹھ کروڑ تک پہنچ گئی ہے، ایکسپورٹس ڈیولپمنٹ فنڈ سے ووکیشنل سینٹر بنائے جائیں، کئی سرکاری عمارتیں خالی پڑی ہیں جہاں آئی ٹی پارکس بنائے جاسکتے ہیں۔

انہوں نے وفاقی وزیر سے کہا کہ آپ کراچی کے نمائندے ہیں، آپ شہر کے لیے کام کریں، پاشا کی آئی ایکسپورٹ پر مراعات دینے کی تجویز پر عمل ہے، ملکی برآمدات کا 52 فیصد کراچی کرتا ہے، وزیراعظم کے کراچی آنے کا وعدہ وفا نہیں ہورہا ہے۔

کراچی چیمبر آف کامرس کے صدر نے کہا کہ کراچی کو اوون کرنے والا کوئی نہیں ہے، حکومت وقت میں جو ہوگا اسے بلائیں گے، کراچی کا کاروبار میری ذمہ داری ہے، تنقید کروں گا، کراچی کا سیالکوٹ سے موازنہ کیا جاتا ہے، کراچی ہرناگہانی آفت ریونیو کے حوالے سے آگے رہتا ہے۔

The post کراچی کیساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک بند نہ کیا تو سڑکوں پر آئیں گے، صدر چیمبر آف کامرس appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3DlGxjV

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...