اسلام آباد: پولیس نے طالبعلم کے ساتھ جنسی زیادتی کر کے اسے ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکی دینے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
تھانہ شالیمار کے علاقے میں 15 سالہ طالبعلم کے ساتھ تین ملزمان نے زیادتی کی اور ویڈیو بھی بنائی۔ ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثر نے واقعے کا نوٹس لیا جبکہ متاثرہ طالبعلم کے والد کی درخواست پر فوری طور مقدمے کا بھی اندراج کیا گیا۔
ایس پی صدر کی زیرِ نگرانی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم سمیت تینوں ملزمان گرفتار کر لیے، گرفتار ملزمان میں تنویر ملک، محمد فیضان اور حسنین شامل ہیں۔
متاثرہ لڑکے کے والد نے درخواست دی کہ ملزمان نے میرے بیٹے کے ساتھ زیادتی کی اور ویڈیو بھی بنالی، کسی کو بتانے کی صورت میں ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کی دھمکی بھی دی۔
ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثر کا کہنا تھا کہ ایسے جرائم میں ملوث ملزمان کے ساتھ کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائے گی۔
The post طالبعلم کیساتھ زیادتی کر کے ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکی دینے والے ملزمان گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3IvHBWj
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box