حلقہ NA-133 کا ضمنی الیکشن، پولنگ کا عمل جاری

لاہور: لاہور کے حلقہ این اے 133کے ضمنی انتخاب کا میدان سج گیا جب کہ پولنگ کا عمل شروع ہوچکا ہے۔

ن لیگ کے پرویز ملک کے انتقال سے خالی  نشست پر ضمنی انتخاب میں تحریک انصاف کے نامزد امیدوارجمشید اقبال چیمہ اورمسرت چیمہ کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر پہلے ہی مقابلے سے باہر ہو چکے ہیں،الیکشن کمیشن کی تیاریاں مکمل ہیں، الیکشن کمیشن کے مطابق حلقہ میں کل 13 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہو گا جس میں آزاد امیدواروں کی تعداد زیادہ ہے۔

پرویز ملک کی اہلیہ شائستہ پرویز ن لیگ اور اسلم گل پیپلز پارٹی کے امیدوار ہیں،حلقے میں رجسٹرڈ ووٹرز4 لاکھ 40 ہزار 85 جن  میں مرد ووٹرز 2 لاکھ 33 ہزار 558 اورخواتین 2 لاکھ 6 ہزار 927 ہیں، 254 پولنگ اسٹیشنز میں سے 21 انتہائی حساس اور 199 حساس قرار دیے گئے ہیں۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ اورڈی آئی جی آپریشنزمحمد احسن یونس نے  این اے 133 کے کنٹرول روم کادورہ کیا، ڈی آئی جی آپریشنز نے سیکیورٹی ولاجسٹک انتظامات پر بریفنگ دی۔

ادھرڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے پیپلز پارٹی امیدوار اسلم گل کو پیکوروڈ کا ریلی نکالنے  پر 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے3روز میں  جمع کرانے کاحکم دیاگیاہے۔ تحریک انصاف نے کارکنوں اورووٹرزکو لا تعلق رہنے کی ہدایت کی ہے۔

The post حلقہ NA-133 کا ضمنی الیکشن، پولنگ کا عمل جاری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3lCa5Un

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...