گوجرانوالہ: برقع پہن کر خواتین سے بدتمیزی کرنے والے اوباش نوجوان کو عوام نے تشدد کا نشانہ بناڈالا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق گوجرانوالہ میں برقع پہن کر خواتین سے نازیبا حرکات کرنے والا اوباش نوجوان شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا، عوام نے اوباش کی درگت بنا کر پولیس کے حوالے کردیا۔
پولیس حکام نے بتایا کہ ڈسکہ کا رہائشی عمر نامی نوجوان برقع پہن کر بازار میں گھوم رہا تھا اور خریداری کے لئے آنے والی خواتین کو چھیڑتا اور ان کے ساتھ نازیبا حرکات کررہا تھا، تاہم شہریوں اور دکانداروں نے برقع پوش شخص کو پکڑ لیا اور اسے تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کردیا، تھانہ کوتوالی پولیس نے عمر عدیل کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔
The post برقع پہن کر خواتین سے نازیبا حرکات کرنیوالا نوجوان شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3ET5k0n
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box