گھبرانے کی ضرورت نہیں، مہنگائی کم ہوگی، مشیر خزانہ کی عوام کو صبر کی تلقین

 اسلام آباد: مشیر خزانہ شوکت ترین نے عوام کو صبر کی تلقین کرتے ہوئے کہا ہے کہ گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے، مہنگائی کم ہوگی۔

مشیرخزانہ شوکت ترین اور مشیر تجارت عبدالرزاق داود نے مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ گھبرانے کی ضرورت نہیں تھوڑا صبر کریں، آنے والے دنوں میں مہنگائی میں کمی آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ معیشت ترقی کر رہی ہے اور مضبوط ہوتی جا رہی ہے، اگلے ماہ سے افراط زر میں کمی شروع ہو جائے گی، تجارتی خسارہ بھی کم ہو جائے گا۔

مشیر خزانہ نے کہا کہ ڈالرز کی حقیقی قیمت 161 روپے ہونی چاہیے لیکن قیاس آرائیوں کی وجہ سے زیادہ ہوئی ہے جو ٹھیک ہو جائے گی، ٹیکسٹائل سے ہٹ کر غیر روایتی شعبوں میں بھی برآمدات بڑھانا ہوں گی۔

The post گھبرانے کی ضرورت نہیں، مہنگائی کم ہوگی، مشیر خزانہ کی عوام کو صبر کی تلقین appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3ohNcYg

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...