اسلام آباد: وفاقی ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ گذشتہ ایک ہفتے میں ملک میں 19 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں گزشتہ ہفتہ کے دوران 0.07 فیصد کی معمولی کمی ہوئی۔
وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی کے ہفتہ وار اعداد و شمار جاری کر دیے جن کے مطابق گزشتہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں 0.07 فیصد کی معمولی کمی، مہنگائی کی مجموعی شرح 18.58 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 9 اشیا کی قیمتوں میں کمی اور 23 میں استحکام دیکھا گیا، ایک ہفتے میں دال مسور کی قیمت میں 6 روپے 18 پیسے فی کلو اضافہ ہوا، دال چنا 4روپے 20 پیسے، دال ماش سات روپے سات پیسے فی کلو مہنگی ہوئی۔
اعدادوشمار کےمطابق گزشتہ ہفتے دال مونگ تین روپے 85 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی، لہسن ایک روپے 93 پیسے پیاز 64 پیسے فی کلو مہنگا ہوا، آگ جلانے کی لکڑی کی قیمت میں 4 روپے فی من اضافہ ہوا، کوکنگ آئل، چاول خوردنی گھی اور بیف مہنگا ہوا کیلے کی قیمت میں 3.34 فیصد، دال مسور3.29 فیصد، دال چنا 2.83 فیصد، دال مونگ 2.32 فیصد، واشنگ سوپ 2.19 فیصد ،1.65 فیصد اورماچس کی قیمت میں 1.17 فیصد کا اضافہ ہوا جبکہ گذشتہ ہفتے ٹماٹر 13 روپے 15 پیسے فی کلو سستے ہوئے ،زندہ مرغی کی قیمت میں24 روپے 71 کمی ہوئی ، آلو 2 روپے 64 پیسے فی کلو سستے ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 71 روپے50 پیسے ،بیس کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 5 روپے 41 پیسے فی کمی ریکارڈ کی گئی، ایک ہفتے میں چینی 95 پیسے فی کلو سستی ہوئی جبکہ حالیہ ہفتے 23 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے۔
The post گذشتہ ایک ہفتے میں 19 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، ادارہ شماریات appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3yg9RaT
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box