سیالکوٹ میں سری لنکن منیجر کو زندہ جلانا پاکستان کیلیے شرمناک دن ہے، وزیراعظم

 اسلام آباد: عمران خان نے سیالکوٹ واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ واقعہ پاکستان کے لیے شرم ناک دن ہے، ذمہ داروں کو قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے گی۔

وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ سیالکوٹ فیکٹری پر حملہ آور سری لنکن منیجر کو زندہ جلانا پاکستان کے لیے شرمناک دن ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سیالکوٹ میں فیکٹری ملازمین کے تشدد سے غیر ملکی مینیجر ہلاک

 

وزیراعظم نے کہا کہ میں خود اس کیس کی تحقیقات کی نگرانی کر رہا ہوں، اس میں غلطی کی کوئی گنجائش نہیں، واقعے میں ملوث ملزمان کی گرفتاریاں جاری ہیں، تمام ذمہ داروں کو قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے گی۔

 

The post سیالکوٹ میں سری لنکن منیجر کو زندہ جلانا پاکستان کیلیے شرمناک دن ہے، وزیراعظم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3rvVDBh

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...