اسلام آباد: احتساب عدالت نے اثاثہ جات کیس میں آغا سراج درانی کا 2 روزہ راہداری ریمانڈ منظور کر لیا۔
نیب راولپنڈی نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیش کیا۔ نیب پراسیکیوٹر نے عدالت سے سراج درانی کے راہداری ریمانڈ کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ سراج درانی کو پہلی دستیاب فلائٹ سے کراچی منتقل کیا جائے گا، پیر کو کراچی کی متعلقہ احتساب عدالت میں پیش کر دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: نیب نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو سپریم کورٹ کے باہر سے گرفتار کرلیا
جج نے سراج درانی سے استفسار کیا کہ آپ کچھ کہنا چاہتے ہیں؟۔ سراج درانی نے جواب دیا کہ انہیں کہیں کہ جلدی کراچی بھجوا دیں۔ عدالت نے سراج درانی کا دو دن کا راہداری ریمانڈ منظور کرلیا۔ آغا سراج درانی کو راہداری ریمانڈ کے بعد نیب کراچی بھیجا جائے گا۔
واضح رہے کہ نیب نے آغا سراج درانی کو گزشتہ روز سپریم کورٹ کے باہر سے گرفتار کیا تھا۔
The post سراج درانی کا 2 روزہ راہداری ریمانڈ منظور appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3IlUhik
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box