سیالکوٹ واقعہ پر بے حسی بڑے طوفان کا پیش خیمہ ہے، وزیر اطلاعات

 اسلام آباد: وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ سیالکوٹ واقعہ پر بے حسی بڑے طوفان کا پیش خیمہ ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ‏کل سے سوچ رہا تھا کہ سیالکوٹ واقعہ پر کیا لکھوں، لفظ تو بے عمل ہوگئے ہیں، ایسے واقعات صرف 48 گھنٹے ہمیں تکلیف دیتے ہیں، پھر سب نارمل ہو جاتا ہے اور تب تک احساس دفن رہتا ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ جب تک اگلا واقعہ نہ ہو یہ بے حسی بڑے طوفان کا پیش خیمہ ہے، ہمارے سامنے ملکوں میں خون کے دریا بہ گئے، ‏ہم نے معاشرے میں ٹائم بم لگا دیے ہیں ان بموں  کو ناکارہ نہ کیا تو وہ پھٹیں گے ہی اور کیا کریں گے، وقت ریت کی طرح ہاتھوں سے نکل رہا ہے بہت توجہ چاہیے بہت توجہ۔

The post سیالکوٹ واقعہ پر بے حسی بڑے طوفان کا پیش خیمہ ہے، وزیر اطلاعات appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3y15YXa

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...