جرمنی سے بھائی کی شادی میں آنیوالا نوجوان کراچی ایئرپورٹ سے دوست سمیت لاپتہ

 کراچی: جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جرمنی سے بھائی کی شادی میں شرکت کرنے کے لیے آنے والا نوجوان اپنے دوست سمیت لاپتہ ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق دو دسمبر کو جرمنی سے 26 سالہ ریحان عطا اللہ اپنے بھائی کی شادی میں شرکت کی غرض سے آیا۔ پولیس حکام کے مطابق ریحان کو ایئرپورٹ لینے کے لیے اس کا دوست ابراہیم علی اپنی گاڑی میں لینے گیا تھا لیکن اس کے بعد سے دونوں دوست لاپتہ ہیں۔

پولیس نے ریحان کے والد عطا اللہ کی مدعیت میں مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ ایس ایس پی ملیر کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کی جارہی ہیں جن کی روشنی میں تحقیقات کو مزید آگے بڑھایا جائے گا۔

The post جرمنی سے بھائی کی شادی میں آنیوالا نوجوان کراچی ایئرپورٹ سے دوست سمیت لاپتہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3xXX78k

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...