پشاور: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا میں سستا ترین ملک ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے پشاور میں نیا پاکستان کارڈ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحت کارڈ غریب اورسفید پوش دونوں کے لیے ہے، ہمیں کہا گیا کہ کدھر ہے نیاخیبرپختونخوا؟، جب ہم حکومت میں آئے تب کے پی دہشت گردی سے بہت زیادہ متاثر تھا اور بہت خوف تھا، ہم نے صوبے میں امن و امان کی صورت حال کو بہتربنایا اور غربت کو تیزی سے کم کیا، ہمارانصب العین پاکستان کو فلاحی ریاست بناناہے۔
عمران خان نے کہا کہ پاکستان دنیا کا سب سے سستا ملک ہے اور یہاں دیگر ممالک کے مقابلے میں مہنگائی نہیں ہے ، ہم دنیا میں سب سے کم قیمت پر پٹرول اور ڈیزل بیچ رہے ہیں، موسم سرما کے بعد اشیائے خورونوش کی قیمتیں کم ہوجائیں گی، ہمیں عوام کی مشکلات میں کمی لانی اورانہیں سہولیات فراہم کرنی ہوں گی، ہم لوگوں کو تکنیکی تعلیم اورہنر سکھائیں گے، مسئلہ یہ ہے کہ ہمارے پاس جو بھی پیسہ اکھٹا ہوتاہے وہ ماضی میں لیے گئے قرض کی ادائیگی پر جاتاہے، قرض کی مد میں ادائیگی نہ کرنی ہوتی تو ہم مزید اچھے فلاحی کام کرسکتے تھے۔
وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ ہماری آمدن ،ٹیکس اور برآمدات میں اضافہ ہورہاہے، ہم صنعتوں کی بحالی کی طرف گامزن ہیں، گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا کے ہر ضلع میں لوگوں کوصحت کارڈ ملے گا، جو غریب اورسفید پوش دونوں کے لیے ہے۔
The post پاکستان دنیا کا سب سے سستا ملک ہے، وزیراعظم appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3dvZGVX
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box