چیئرمین نیب کی تعیناتی کے عمل کو تیز کرنے کا فیصلہ

 اسلام آباد: وفاقی حکومت نے چیئرمین نیب کی تعیناتی کے عمل کو تیز کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے چیئرمین نیب کی تعیناتی میں حائل رکاوٹوں کو دور کیلئے وزیرقانون فروغ نسیم کو احکامات جاری کردیئے ہیں جس کے بعد فروغ نسیم نے سمری تیار کرنے کا کام شروع کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزارتِ قانون پیر تک سمری تیار کر کے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو بھجوائے گی جس کے بعد نئے قانون کے تحت چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) کی تعیناتی کے لیے صدر مملکت کو وزیراعظم عمران خان اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف سے سپریم کورٹ کے آرڈر 2011 ء کے تحت تحریری مشاورت کرنی ہوگی۔

فروغ نسیم کے ذرائع کے مطابق نیب رولز آف بزنس کے تحت وزارت قانون کے ماتحت ہے اور وزارت قانون اس حوالے سے اپنی ذمہ داری پوری کرے گی۔

یاد رہے موجودہ چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال اپنے عہدے پر اکتوبر 2017 سے موجود ہیں۔

The post چیئرمین نیب کی تعیناتی کے عمل کو تیز کرنے کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3rBKCOD

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...