کوئٹہ میں میٹرو پولیٹن کارپوریشن کی ہڑتال بارہویں روز میں داخل، شہر کچرے کا ڈھیر بن گیا

کوئٹہ میں میٹرو پولیٹن کارپوریشن کی ہڑتال بارہویں روز میں داخل ہوگئی جس کے باعث شہر کچرے کا ڈھیر بن گیا۔

میٹرو پولیٹن کارپویشن ملازمین کی کام چھوڑ ہڑتال بارہویں روز میں داخل ہوگئی، تنخواہوں کی 2 ماہ سے عدم ادائیگی کے باعث ملازمین نے شہر بھر میں صفائی ستھرائی کا عمل روک دیا جس سے شہر گندگی کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا ہے، کچرے دان گندگی سے بھرگئے، بدبو اور تعفن اٹھنے سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔

احتجاج پر بیٹھے ملازمین نے کہا ہے کہ تنخواہوں کی ادائیگی سمیت دیگر ہمارے مطالبات تسلیم کیے جائیں اگر مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو بچوں کے ہمراہ سڑکوں پر دھرنا دیں گے۔

The post کوئٹہ میں میٹرو پولیٹن کارپوریشن کی ہڑتال بارہویں روز میں داخل، شہر کچرے کا ڈھیر بن گیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3DnZxOS

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...