آن لائن موٹرسائیکل سروس کا ہیلمٹ پہن کر وارداتیں کرنیوالے 2 ملزمان گرفتار

 راولپنڈی: نیو ٹاؤن سرکل پولیس نے آن لائن موٹرسائیکل ٹیکسی سروس کا ہیلمٹ پہن کر وارداتیں کرنے والے 2 گینگ گرفتار کرلیے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایس ایچ او تھانہ صادق آباد طاہر ریحان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایس ڈی پی او نیو ٹاون سرکل نے کہا کہ گذشتہ چند ماہ میں نیو ٹاون سرکل سے 500 موٹرسائیکل چوری ہوئے، پولیس نے موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگز کی گرفتاری کے لیے جدید سائنسی آلات سے مدد لی۔

پولیس نے کہا کہ ملزمان انتہائی چالاک ہیں، آن لائن موٹرسائیکل ٹیکسی سروس کا ہیلمٹ استعمال کرتے تھے اور واردات کے دوران بھی ہیلمٹ پہن کر رکھتے تھے تاکہ شناخت نہ ہوسکے۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان نے ابتدائی تحقیقات میں 50 سے زائد موٹرسائیکلیں چوری کرنے کا انکشاف کیا ہے، ملزمان چوری شدہ موٹرسائیکل کے ٹکڑے کرکے دوبارہ مارکیٹ میں سیل کردیتے اور پیسے کماتے تھے، ملزمان کو عدالت میں پیش کرکے ریمانڈ حاصل کیا جائے گا۔

The post آن لائن موٹرسائیکل سروس کا ہیلمٹ پہن کر وارداتیں کرنیوالے 2 ملزمان گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3dn9C45

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...