کوئٹہ: گوادر میں بلوچستان کا تاریخی عوامی اجتماع حد نگاہ ہزاروں لوگوں کی ریلی، سیکڑوں خواتین اجتماع میں شریک رہیں۔
گوادر میں 26 روز سے مطالبات کے حق میں بلوچستان کو حق دو تحریک کے زیر اہتمام جاری دھرنے سے انسانی حقوق کے عالمی دن پر بلوچستان کی تاریخی ریلی نکالی گئی۔
ریلی کے شرکاء مختلف شاہراہوں سے ہوتے ہوئے دھرنے کے مقام پر پہنچے جہاں ریلی کے شرکا سے بلوچستان کو حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریلی میں ہزاروں افراد کی شرکت حکومت کی ماہی گیر،مزدور کش پالیسیوں کے خلاف ریفرنڈم ہے۔
انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت حق دو تحریک کے مطالبات منظور کرے نہیں تو عوام کا سمندر حکمرانوں کوبہاکر لے جائیگا۔
The post گوادر؛ بلوچستان کو حق دو تحریک کی ریلی، ہزاروں شریک appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3oJWhcr
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box