اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ سانحہ سیالکوٹ نے ہمارا سر شرم سے جھکا دیا ہے، ملزمان کو قرار واقعی سزا یقینی بنائی جائے۔
ایکسپریس نیو زکے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ملک میں امن وامان کے حوالے سے اجلاس ہوا، جس میں وزیرداخلہ شیخ رشید اور وزیراعلیٰ پنجاب سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی۔
اجلاس میں ملک کی مجموعی امن وامان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، اور وزیراعظم عمران خان کو سیالکوٹ واقعہ پر بریفنگ دی گئی اور رپورٹ پیش کی گئی، جب کہ وزیر اعظم کے مشیر قومی سلامتی معید یوسف نے ارکان کو قومی سلامتی پالیسی پر بریفنگ دی ۔
وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی کہ سانحہ سیالکوٹ نے ہمارا سر شرم سے جھکا دیا ہے، ملزمان کو قرار واقعی سزا یقینی بنائی جائے، آئندہ اس قسم کے واقعات کی روک تھام کے لیے جامع حکمت عملی بنائی جائے۔
The post سانحہ سیالکوٹ نے ہمارا سر شرم سے جھکا دیا ملزمان کو قرار واقعی سزا دی جائیگی، وزیراعظم appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3Eozmc6
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box