پاکستان نے بھارت کو افغان ٹرانسپورٹ پر گندم افغانستان بھیجنے کی اجازت دے دی

 اسلام آباد: پاکستان نے بھارت کو افغان ٹرانسپورٹ کے ذریعے گندم افغانستان بھیجنے کی اجازت دے دی۔ 

دفترخارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق پاکستان نے بھارت کو افغان ٹرانسپورٹ کے ذریعے گندم افغانستان بھیجنے کی اجازت دے دی ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: افغانستان گندم بھجوانے کے لیے بھارتی افغان ٹرکوں کا مطالبہ مسترد

ترجمان کے مطابق بھارت سے آنے والی گندم  واہگہ بارڈر کے راستے سے ہوکر تورخم جائے گی، بھارت سے 50 ہزار ٹن گندم اور ادویات افغانستان جائیں گی۔

گزشتہ روز بھی دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ بھارت پاکستان کی مخلصانہ پیشکش سیاست کی نذر نہ کرے۔ پاکستان نے عالمی ادارہ خوراک کے تعاون کی بھی پیشکش کی ہے، جس نے گندم کی ترسیل و تقسیم پر آمادگی ظاہر کی ہے، بھارت ڈبلیوایف پی کے ٹرکوں کے ذریعے گندم وہاں لے جا سکتا ہے، پاکستانی پیشکش پر بھارت نے تاحال عالمی ادارہ خوراک سے رابطہ نہیں کیا۔  پاکستان بھارتی ٹرکوں کو اپنی سرزمین پر داخلے کی اجازت نہیں دے سکتا، پاکستان نے افغان ٹرکوں کے استعمال کا بھارتی مطالبہ بھی مسترد کردیا تھا۔

واضح رہے پاکستان کے جذبہ خیر سگالی پر بھارتی پروپیگنڈاجاری ہے، وہ اپنے ٹرکوں میں اپنے ڈرائیوروں کے ساتھ گندم بھجوانے پر بضد ہے۔ اس نے موقف اختیار کیا ہے بھارتی ٹرک اور عملے پر حملے ہوئَے تو ذمہ دار پاکستان ہوگا۔

The post پاکستان نے بھارت کو افغان ٹرانسپورٹ پر گندم افغانستان بھیجنے کی اجازت دے دی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3pqMuXN

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...