سی پیک کی پکٹ 109 پر ڈاکوؤں کا حملہ، پولیس اہلکار شہید

میرپور ماتھیلو: ڈاکؤں نے سی پیک کی پکٹ 109 پر حملہ کردیا، فائرنگ میں پولیس اہلکارسجاد ملک شہید ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق میرپور ماتھیلو میں ڈاکوؤں نے پولیس چوکی پر حملہ کرکے پولیس اہلکار کو شہید کردیا، جوابی فائرنگ میں حملہ آور فرار ہوگئے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، اور علاقے کو گھیرے میں لے کر آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

حکام نے بتایا کہ  ڈاکؤں نے سی پیک کی پکٹ 109 پر اچانک حملہ کردیا، فائرنگ میں پولیس اہلکارسجاد ملک شہید ہوگئے، جب کہ حملے کے دوران پولیس کی جوابی فائرنگ سے ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، حملے کے بعد پولیس کی بھاری نفری ڈاکوؤں کے تعاقب میں روانہ کردی گئی ہے۔

 

The post سی پیک کی پکٹ 109 پر ڈاکوؤں کا حملہ، پولیس اہلکار شہید appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3InKacZ

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...