کراچی: معروف عالم دین مفتی منیب الرحمان نے سیالکوٹ واقعہ کو انتہائی ناخوشگوار قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے۔
مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ پاکستان میں ایک آئینی وقانونی نظام موجودہے، اگرچہ اس کی شفافیت اور غیر جانبداری پر سوالات اٹھتے رہتے ہیں، لیکن اس
کے ہوتے ہوئے قانون کو ہاتھ میں لینے کا کوئی جواز نہیں، کیونکہ اس سے معاشرے میں انارکی اور لاقانونیت پھیلتی ہے جو ملکی مفاد میں نہیں۔
انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ واقعہ ملک وملت کےمفادمیں نہیں اور اس سےعالمی سطح پرپاکستان کاتاثرمنفی گیا، جبکہ پاکستان پر پہلے ہی ایف اے ٹی ایف کی تلوار لٹک رہی ہے۔
مفتی منیب الرحمان کا کہنا تھا کہ ہمیں اس سانحے کے حقائق اور واقعات کا علم نہیں ہے، تاہم سانحہ سیالکوٹ پر تاسف کا اظہار اور شدید مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا پر بھی ذمہ داری ہے تحقیقی کے بغیر کسی گروہ یا فرد کو ذمہ دار قرار نہ دیں۔
The post مفتی منیب الرحمان کی سیالکوٹ میں سری لنکن شہری کے قتل کی شدید مذمت appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3diRY1d
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box