اسلام آباد: وزیر اطلاعات فواد حسین چوہدری نے کہا ہے کہ ٹی ٹی پی قانون کے مطابق چلے گی تو ٹھیک ہے ورنہ ان سے پہلے بھی لڑے تھے اور آئندہ بھی لڑیں گے، سانحہ اے پی ایس کے تمام ذمہ داران جہنم واصل ہوچکے ہیں۔
یہ بات فواد چوہدری نے فرخ حبیب کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ فواد چوہدری نے تحریک طالبان پاکستان کے حوالے سے کہا کہ ٹی ٹی پی سے بات چیت جاری ہے، ریاست کی رٹ برقرار رہے گی، ٹی ٹی پی قانون کے مطابق چلے گی تو ٹھیک ہے ورنہ ان سے پہلے بھی لڑے تھے اور آئندہ بھی لڑیں گے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ حکومت الیکشن کمیشن کو مضبوط کرنا چاہتی ہے، الیکشن کمیشن میں بہت سی شدت پسند جماعتیں رجسٹرڈ ہیں، تحریک لبیک کی فنڈنگ کا کوئی پتا نہیں، جے یو آئی پر فارن فنڈنگ سے متعلق سنجیدہ چارجز ہیں، پیپلز پارٹی کی بھی فارن فنڈنگ کا کوئی جواب نہیں ، وزیراعلی سندھ کو دھمکیاں دینے سے گریز کرنا چاہیے اسی طرح ن لیگ کے ایک بھی ڈونر کا ریکارڈ موجود نہیں۔
سانحہ اے پی ایس سے متعلق سوال پر فواد چوہدری ںے کہا کہ اس سانحے کے تمام ذمہ داران جہنم واصل ہوچکے ہیں۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی فرخ حبیب نے کہا کہ پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن میں تمام ریکارڈ جمع کرایا اور اس ضمن میں 22 والیم جمع کرائے جب کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے آج تک فارن فنڈنگ میں کوئی ریکارڈ جمع نہیں کرایا، دونوں جماعتوں نے درجنوں اکاؤںٹس کو چھپایا، تمام جماعتوں کے کھاتے سامنے آنے چاہئیں۔
The post ٹی ٹی پی قانون کے مطابق چلے تو ٹھیک ورنہ پہلے بھی لڑے اب بھی لڑلیں گے، فواد چوہدری appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3lYCAvM
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box