جہلم: جان کا نذرانہ پیش کرکے مادر وطن کا دفاع کرنے والے میجر محمد اکرم شہید نشان حیدر کا آج 50 واں یوم شہادت ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق 1971 کی پاک بھارت جنگ میں جرات اور بہادری کی اعلیٰ مثال قائم کرنے والے میجر محمد اکرم کا 50 واں یوم شہادت آج منایا جارہا ہے۔ میجر محمد اکرم کی یوم شہادت کے موقع پر ان کی یادگار پر 23 ڈویژن کی طرف سے خراج تحسین پیش کرنے کے لئے ایک خصوصی تقریب منعقد ہوئی، جس میں جنر ل آفیسر کمانڈنگ 23ڈویثرن میجر جنرل ندیم اشرف نے چیف آف آرمی سٹاف کی طرف سے یادگار پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی جبکہ برگیدئٹرر عامر محمد ممتاز نے 4ایف ایف یونٹ کی طرف سے او ر شہداء کے ورثا نے یادگا ر پر پھول چرھائے، اور شہید کی شخصیت کے اہم پہلوؤں پر روشنی ڈالی گئی۔
میجر محمد اکرم 4 اپریل 1938 کو ضلع گجرات میں پیدا ہوئے، انہوں نے 1963 میں پاک آرمی میں کمیشن حاصل کیا، 1971 کی جنگ میں مشرقی پاکستان کےعلاقے ہلی کےمحاذ پر دشمن کے خلاف لڑتے ہوئے 5 دسمبر کو جام شہادت نوش کیا۔
میجرمحمد اکرم کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے جہلم میں یادگار اور لائبریری بنائی گئی جہاں ان کے یوم شہادت پر خاندان کے لوگ اکٹھے ہوتے ہیں اور میجرمحمد اکرم شہید کو لازوال قربانی پرنشان حیدر سے بھی نوازا گیا، انہیں ’’ہیرو آف دہلی‘‘ کے لقب سے بھی یاد کیا جاتا ہے۔
The post وطن کے دفاع میں جان دینے والے میجر محمد اکرم کا 50 واں یوم شہادت appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/31oo4GK
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box