مسلم لیگ ن ضلع گجرانوالہ کی اعلی قیادت پر بھاری جرمانے عائد

لاہور:  اینٹی کرپشن پنجاب نے لیگی رہنماؤں خرم دستگیر کے والد غلام دستگیر خان ، مدثر قیوم ناہرہ ، مظہر قیوم ناہرہ اور ناہرہ برادران کے عزیز شہباز احمد چٹھہ پر جرمانے عائد کردیئے۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق  اینٹی کرپشن پنجاب نے مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں پر بھاری جرمانے عائد کردیئے ہیں، اینٹی کرپشن حکام کا کہنا ہے کہ ان رہنماؤں پر سرکاری زمین پر غیر قانونی قبضہ کرنے پر کروڑوں روپے تاوان عائد کیا گیا ہے، اینٹی کرپشن کی انکوائریوں کے بعد متعلقہ محکموں کی طرف سے بھاری جرمانوں کی وصولی کے لئے مراسلے جاری کر دئے گئے ہیں، اور جرمانوں کی عدم ادائیگی کی صورت میں جائیداد کی نیلامی اور گرفتاریوں کا عمل شروع کیا جائے گا۔

اینٹی کرپشن حکام کے مطبق سابق ایم این اے غلام دستگیر خان کو 2 کروڑ 51 لاکھ تاوان کا نوٹس محکمہ ہائی وے نے جاری کردیا ہے، غلام دستگیر خان کو اینٹی کرپشن کی انکوائری کی بنیاد پر تاوان کا نوٹس جاری ہوا، اور تاوان کا نوٹس ڈسٹرکٹ رینٹ اسیسمنٹ کمیٹی کی منظوری کے بعد جاری ہوا۔ غلام دستگیر خان نے محکمہ ہائی وے کی زمین پر غیر قانونی پیٹرول پمپ تعمیر کیا تھا جسے پہلے ہی گرا دیا گیا تھا۔

اینٹی کرپشن حکام نے بتایا کہ مدثر قیوم ناہرہ اور مظہر قیوم ناہرہ کو 6 لاکھ 36 ہزار تاوان کا نوٹس جاری کیا گیا ہے، تاوان کا نوٹس سرکاری زمین پر قبضہ کرنے کی وجہ سے اینٹی کرپشن کی انکوائری کے بعد جاری کیا گیا، ناہرہ برادران کے عزیز شہباز احمد چٹھہ کو 2 کروڑ 40 لاکھ تاوان کا نوٹس جاری کیا گیا۔  شہباز احمد چٹھہ نے 417 کنال سرکاری زمین پر قبضہ کیا ہوا تھا، تاوان کا نوٹس سرکاری زمین پر غیر قانونی قبضہ کی مد میں کیا گیا، پنجاب بھر میں قبضہ مافیا اور کرپٹ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کاروائیاں جاری ہیں، سرکاری املاک کی حفاظت متعلقہ محکموں کی اولین ترجیہی ہونی چاہیے۔

The post مسلم لیگ ن ضلع گجرانوالہ کی اعلی قیادت پر بھاری جرمانے عائد appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3lURD9N

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...