انقرہ: ترک صدر رجب طیب اردوان پر بم حملے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔
ترک میڈیا کے مطابق صوبے سیرت کے شہر سینی میں صدر رجب طیب اردوان ریلی میں شریک تھے، ریلی کی حفاظت پر مامور ایک گاڑی کے نیچے ریمورٹ کنٹرول بم نصب کیا گیا تھا، ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکاروں نے ڈیوائس کو فعال ہونے سے پہلے ہی ناکام بنا دیا، بم ڈسپوزل سکواڈ نے بم بھی ناکارہ بنا دیا۔
فرانزک ٹیموں نے کار سے انگلیوں کے نشانات اور دیگر شواہد جمع کر لیے ہیں جب کہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔
The post ترک صدر رجب طیب اردوان پر ریلی میں بم حملے کی کوشش ناکام appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/31nH7AZ
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box