راولپنڈی: عمران خان مردہ باد کے نعرے کیوں لگائے۔ تحریک انصاف کے کارکنان نے نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنادیا۔
اسد عمر کے جلسے میں تحریک انصاف کے کارکنان نے ایک نامعلوم شخص پر تشدد کیا۔ راول پنڈی میں گولڑہ موڑ پر تحریک انصاف کے جلسے میں وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے خطاب کیا۔
اس موقع پر تحریک انصاف کے کارکنان نے شہری کو مارنا شروع کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس شخص نے وزیراعظم عمران خان مردہ باد کے نعرے لگائے تھے۔ تحریک انصاف کے کارکنان نے واقعے کی ویڈیو بنانے والے میڈیا نمائندوں سے موبائل فونز بھی چھین لیے۔ اس موقع پر پولیس اہلکار بھی موجود تھے جو نوجوان کو بچانے کی کوشش کرتے رہے۔ نامعلوم شخص کو ایم پی اے عمر تنویر بٹ کی گاڑی میں بٹھا کر جلسہ گاہ سے لے گئے۔
The post پی ٹی آئی جلسے میں عمران خان مردہ باد کا نعرہ لگانے پر شہری پر تشدد appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3ogiUoK
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box