اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اپوزیشن ریت کی دیوار ہے، یہ تھکی ٹانگوں والے پہلوان ہیں جو اپنے پاؤں پر کھڑے نہیں ہوسکتے۔
اسلام آباد میں وفاقی وزیر فوڈ سیکیورٹی سید فخر امام کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران فواد چوہدری نے صحت اور راشن کارڈ سے متعلق بتایا کہ 50 ہزار سے کم آمدنی والوں کو30 فیصد ریلیف ملے گا تاہم سندھ اس سہولت سے محروم رہے گا، صوبائی حکومت کو اپنے فیصلوں پر نظرثانی کرنی چاہیے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی اندرکی لڑائی ہی ختم نہیں ہورہی، اپوزیشن ریت کی دیوار ہے، یہ تھکی ٹانگوں والے پہلوان ہیں جو اپنے پاؤں پر کھڑے نہیں ہوسکتے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار سیاسی حکومت پرکرپشن کا شائبہ تک نہیں آیا، ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل سروے میں حکومت پرکوئی الزام نہیں لگا، لوگوں کااعتماد بحال ہورہا ہے طویل عرصے بعد عوام کو کرپشن فری حکومت ملی۔
اس موقع پر فخر امام نے کہا کہ ملک میں رواں برس 5 فصلوں کی ریکارڈ پیداوار ہوئی، ہم 80 لاکھ ٹن چاول چین کو برآمد کرنے کے خواہاں ہیں ، زراعت میں ترقی اورجدید الات کے لیے چین کے مل ساتھ کام کریں گے۔
The post اپوزیشن ریت کی دیوار ہے جو اپنے پاؤں پر کھڑی نہیں ہوسکتی، فواد چوہدری appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3GouBQg
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box