لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ ثابت ہوگیا حکومت نے ڈسکہ کے عوام کے ووٹ پر ڈاکہ ڈالا۔
مریم نواز نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے تمام شیروں کو مبارکباد جنہوں نے نہ صرف ووٹ چور ٹولے کا ڈٹ کر مقابلہ کیا بلکہ اپنے ووٹ پر پہرہ بھی دیا۔ شاباش ڈسکہ والو،شاباش ! شاباش نوشین۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ کا این اے 75 ڈسکہ میں دوبارہ الیکشن کا حکم
مریم نواز نے کہا کہ آج ایک بار پھر ثابت ہوگیا کہ عمران خان اور اسکی جعلی حکومت نے ڈسکہ کے عوام کے ووٹ پر ڈاکہ ڈالا ہے۔ صرف ری الیکشن سے بات نہیں بنے گی۔ ان وارداتیوں کو ووٹ چوری کرنے اور الیکشن کمیشن کے عملے کو اغوا کرنے کے جرم کا حساب دینا ہوگا۔ انشاءاللّہ
The post ثابت ہوگیا حکومت نے ڈسکہ کے عوام کے ووٹ پر ڈاکہ ڈالا، مریم نواز appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2PjFq1r
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box