کراچی: انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ سعد رضوی کی گرفتاری کے بعد شہر میں ہنگامہ آرائی کے مقدمے میں 25سے زائد ملزمان کی ضمانت منظور کرلی۔
کراچی کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے روبرو کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ سعد رضوی کی گرفتاری کے بعد شہر میں ہنگامہ آرائی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔
کالعدم تحریک لبیک کے 25سے زائد کارکنان عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے ملزمان کی فی کس 30ہزار روپے کے عوض ضمانت منظور کرلی۔
عدالت نے ضمانتی مچلکے جمع کروانے پر ملزمان کو رہا کرنے کا حکم دیدیا۔ پولیس کے مطابق کالعدم تحریک لبیک کے سربراہ سعد رضوی کی گرفتار کے بعد ملزمان نے ہنگامہ آرائی کی، انہوں نے ایئر پورٹ اور نیو کراچی تھانے کی حدود میں جلاؤ گھیراؤ کیا اور شہریوں کی املاک کو نقصان پہنچایا۔
The post کراچی میں کالعدم تحریک لبیک کے 25سے زائد ملزمان کی ضمانت منظور appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3e5noJD
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box