بیمار افراد کو بجلی کا کرنٹ دینے اور تشدد کرنے والا جعلی پیر گرفتار

پشاور پولیس نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے بیمار افراد کو بجلی کا کرنٹ دینے والا جعلی پیر کو گرفتار کرلیا

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں ایک جوان العمر شخص کو ذہنی طور پر معذور افراد کو ایک ڈیوائس کے ذریعے کرنٹ دیتے اور تشدد کرتے دکھایا گیا تھا، ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے اچینی بالا میں کارروائی کرکے جعلی پیر محمد اللہ ولد قدرت اللہ سکنہ اچینی بالا کو گرفتار کر لیا۔

گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران خود کو جعلی پیر ظاہر کرکے سادہ لوح شہریوں کو کرنٹ دینے، تشدد کرنے اور ان کو بھاری رقوم سے محروم کرنے کا اعتراف کر لیا ہے، ملزم کی اس سے قبل بھی ویڈیوز وائرل ہوئی تھیں جس کو پہلے بھی گرفتار کیا جا چکا ہے جس کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

The post بیمار افراد کو بجلی کا کرنٹ دینے اور تشدد کرنے والا جعلی پیر گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3xlNmjM

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...