اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز کا کہنا ہے کہ عمران خان کسی اور کو نہیں خود کو این آر او دے رہے ہیں۔
اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے جاوید لطیف کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جاوید لطیف غدار ہے تو پورا پاکستان غدار ہے، جاوید لطیف بھی اتنے ہی محب وطن ہیں جتنے ہم سب ہیں، میں نےکہا تھا کہ یہ نالائق حکومت ہے، ہم تو برداشت کرلیں گےلیکن عوام 5 سال یہ حکومت برداشت نہیں کرے گی۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ راجہ فاروق حیدر کے مینڈیٹ پرڈاکہ ڈالنے کی کوشش کی تو اچھا نہیں ہوگا، یہاں اگر دھاندلی ہوئی تو مودی کو فائدہ پہنچانے کے مترادف ہوگی، ڈسکہ میں ووٹ چوروں کو رنگے ہاتھوں پکڑا ہے، کشمیر پر اگر کوئی سازش ہورہی ہے تو ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے، کشمیر کا آپ خود سے کوئی فیصلہ نہیں کرسکتے۔
مریم نواز نے کہا کہ اس جعلی حکومت نے بچوں کی جان کو خطرہ لاحق کر دیا ہے، تمام ممالک نے امتحانات ملتوی کیے، عمران خان اور شفقت محمود کیا اپنے بچوں کو ایسے امتحانات میں بٹھا سکتے ہیں، حکومت ہر شعبے میں ناکام ہوئی بچوں کے مستقبل کا سوال ہے، ایک بھی بچے کو کرونا ہوا تو ان کے والدین عمران خان پر پرچہ کرائیں، ہم ان کو پوری طرح بے نقاب ہونے کا موقع دینا چاہتے ہیں، ہم چاہتے ہیں اس لعنت کا ہمیشہ کے لیے خاتمہ ہو۔
رہنما مسلم لیگ (ن) کا کہنا تھا کہ کشمیر الیکشن ہمارا الیکشن ہے ہم بھرپور پلاننگ کررہے ہیں، کشمیری عوام کے ساتھ ملکر مہم چلائیں گے جب کہ نااہل حکومت نے ملک کا ستیاناس کردیا ہے، حکومت کا بوجھ اس کے ایم این ایز نہیں اٹھا سکتے انہوں نے اپنے حلقوں میں جانا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میاں نواز شریف کو گرانے والے خود گر رہے ہیں، میاں نواز شریف پورے قد، پوری آب وتاب اور پوری طاقت کے ساتھ کھڑے ہیں۔
The post نواز شریف کو گرانے والے خود گر رہے ہیں، مریم نواز appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3gEexQZ
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box