اداروں کو دھمکانا اور اپنے ماتحت رکھنے کی کوشش کرنا (ن) لیگ کا وطیرہ ہے، فردوس عاشق

 لاہور:  

وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کہتی ہیں کہ اداروں کو دھمکانا اور اپنے ماتحت رکھنے کی کوشش کرنا کرپٹ (ن) لیگ کا وطیرہ ہے۔

ٹوئٹر پر اپنے بیان میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کرپٹ ظل سبحانی، ان کے چیلے اور جعلی راجکماری کو محترم ججز اور عدالتی احترام کی بات کرتے ہوئے شرم آنی چاہیے، ماضی میں کرپٹ ظل سبحانی جسٹس قیوم سے اپنی مرضی کے فیصلے اور مخالفین کو اپنی منشا کےمطابق سزائیں دلواتے رہے، (ن) لیگ کی جانب سےخود کو لوہے کے چنے کہہ کر ججز کو دھمکایا جاتا رہا، نہال ہاشمی جیسے درباریوں سے ججز اور ان کی اولادوں کو مستقبل کی دھمکیاں دی جاتی رہیں۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اداروں کو گاڈ فادر کے تسلط سے آزاد کرنا تحریک انصاف حکومت کا مشن ہے، سسیلین مافیا کی ملکی اداروں میں موجود باقیات کو جڑوں سے اکھاڑ پھینکیں گے۔

The post اداروں کو دھمکانا اور اپنے ماتحت رکھنے کی کوشش کرنا (ن) لیگ کا وطیرہ ہے، فردوس عاشق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3ufiY8A

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...