اسلام آباد: فرخ حبیب وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مقرر کردیئے گئے۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق پی ٹی اے فیصل آباد سے رکن قومی اسمبلی فرخ حبیب کو وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مقرر کر دیا گیا ہے۔ فرخ حبیب کل اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے اور حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں ہوگی۔
فرخ حبیب تحریک انصاف کے سینئر رہنماؤں میں شمار ہوتے ہیں، اور میڈیا پر اپنی جماعت کی نمائندگی کرتے نظر آتے ہیں، وہ پی ٹی آئی کی طلبہ تنظیم انصاف اسٹوڈنٹ فیڈریشن (آئی ایس ایف) کے صدر بھی رہے ہیں، جب کہ 2018 میں رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: وزیراعظم عمران خان کا کابینہ میں ردوبدل کا فیصلہ
واضح رہے کہ رواں ماہ ہی وزیراعظم عمران خان نے کابینہ میں ردوبدل کرتے ہوئے وفاقی وزیر فواد چوہدری سے سائنس و ٹیکنالوجی کی وزارت سے ہٹا کر ان کو وزارت اطلاعات کی ذمہ داری دی تھی، جب کہ وفاقی حماد اظہر سے وزارت خزانہ اور عمرایوب سے وزارت توانائی کا چارج واپس لے کر شوکت ترین کو وزیرخزانہ حماد اظہر کو وزارت توانائی، عمرایوب کو وزیراقتصادی امور اور وفاقی وزیر خسرو بختیار کو وزیرصنعت و پیداوار کے قلمدان سونپے گئے تھے۔
The post فرخ حبیب وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مقرر appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3aO5Pf4
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box