باڑہ اسپتال میں پی ٹی آئی کے ایم این اے اقبال آفریدی کے ناروا سلوک کے خلاف ہڑتال

 پشاور: ڈوگرہ باڑہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں پی ٹی آئی کے ایم این اے اقبال آفریدی کی جانب سے مبینہ طور پر ہسپتال کے ایم ایس کو گالیاں اور دھمکیوں کے خلاف ڈاکٹروں نے ہڑتال کردی۔

ڈاکٹروں نے ہسپتال میں تمام طبی سروسز کا بائیکاٹ کیا ہوا ہے جس سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ پراونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق پی ٹی آئی کے ایم این اے اقبال آفریدی نے درجنوں افراد کیساتھ کورونا ایس او پیز کے خلاف وزری کرتے ہوئے ہسپتال کا دورہ کیا اور ہسپتال کے انچارج ڈاکٹر جہانگیر کے ساتھ نازیبا زبان استعمال کی۔

احتجاج کرتے والے ڈاکٹرز نے مطالبہ کیا ہے کہ صوبے میں اپیڈیمک ایکٹ اور سیکورٹی ایکٹ 2020کے تحت کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی اور کار سرکار میں مداخلت پر پی ٹی آئی کے ایم این اے اقبال آفریدی کے خلاف مقدمہ درج کرکے انکو گرفتار کیا جائے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق ایم این اے کی ناراضگی کی وجہ کورونا ویکسینیشن کاؤنٹر کا افتتاح ان سے نہ کروانا تھا۔ ڈاکٹرز تنظیموں نے اعلان کیا ہے کہ ڈوگرہ ٹی ایچ کیو ہسپتال میں کورونا ویکسینیشن سمیت  تمام سروسز کا مکمل بائیکاٹ ایف آئی ار کے اندراج تک جاری رہے گا۔

The post باڑہ اسپتال میں پی ٹی آئی کے ایم این اے اقبال آفریدی کے ناروا سلوک کے خلاف ہڑتال appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3nABbej

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...