پی آئی اے کے 2 جہاز چین سے 7 لاکھ کورونا ویکسین لیکر پاکستان پہنچ گئے

 اسلام آباد: پی آئی اے کے 2 خصوصی طیارے چین سے 7 لاکھ کورونا ویکسین لے کر اسلام آباد پہنچ گئے جبکہ تیسری پرواز آج رات 12 بجے پہنچے گی۔

پہلی پرواز صبح 7:30 بجے اور دوسری پرواز دوپہر 12 بجے دارالحکومت بیجنگ سے اسلام آباد پہنچی۔ دونوں پروازوں سے 7 لاکھ سے زائد ویکسین لائی گئی ہیں۔

بوئنگ 777 کی خصوصی پروازیں حکومت پاکستان کی جانب سے چلائی جارہی ہیں ۔ زیادہ گنجائش والے طیاروں کے استعمال کا مقصد کورونا وبا کے مقابلے کیلیے ویکسین کی ترسیل کو تیز کرنا ہے۔

تیسرا جہاز 3 لاکھ سے زائد کورونا ویکسین لیکر آج رات بارہ بجے اسلام آباد پہنچے گا۔ مجموعی طور پر تینوں پروازوں کے ذریعے دس لاکھ ویکسین پاکستان لائی جائیں گی۔

The post پی آئی اے کے 2 جہاز چین سے 7 لاکھ کورونا ویکسین لیکر پاکستان پہنچ گئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3e2K4uk

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...