جہانگیرترین جانتے ہیں وزیراعظم احتساب پرلچک نہیں دکھاسکتے، گورنر سندھ

 اسلام آباد: گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین بھی جانتے ہیں کہ وزیراعظم احتساب پر لچک نہیں دکھا سکتے اور احتساب کا عمل کسی کیلئے تبدیل نہیں کریں گے۔ 

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ وزیراعظم معیشت پر توجہ دے رہے ہیں، حفیظ شیخ نے معیشت میں اچھا کام کیا ہے، اور اب شوکت ترین مہنگائی کم کرنے پر توجہ دیں گے، ہماری ایکسپورٹ میں اضافہ ہورہا ہے، معاشی حالات میں بہتری آرہی ہے، عمران خان نے زندگی بھر سخت سے سخت فیصلے کیے ہیں، انہیں مہنگائی کی سب سے زیادہ فکر ہے،

گورنر سندھ نے کہا کہ عمران خان انٹرنیشنل لیڈر کے طور پر ابھرے ہیں، آنے والا وقت پاکستان اور قوم کے لئے بہتر ہونے والا ہے، پاکستان کو خوشحالی کی طرف لے جانے پر اپوزیشن گھبرائی ہوئی ہے، ، اپوزیشن کے پاس کوئی بات نہیں تو مہنگائی کی بات کرتے ہیں۔

عمران اسماعیل کا کہنا تھاکہ جہانگیر ترین وزیراعظم عمران خان کے قریبی ساتھیوں میں رہے ہیں، عمران خان ان کے ساتھ امتیازی سلوک نہیں کرسکتے، اور جہانگیر ترین بھی پارٹی کا برا نہیں چاہتے،  وزیراعظم کو یقین ہے کہ جہانگیر ترین الزامات کا سامنا کریں گے، تحقیقات مکمل ہونے پر روپوٹ وزیراعظم کو پیش ہوگی۔

گورنرسندھ نے کہا کہ جہانگیر ترین نے پی ٹی آئی کے وکیل علی ظفر پر اعتماد کا اظہار کیا ہے اور وہ ان سے مطمئن ہیں، دعا ہے کہ جہانگیر ترین پر لگے الزامات غلط ثابت ہوں، جہانگیرترین بھی جانتےہیں وزیراعظم احتساب پرلچک نہیں دکھا سکتے اور احتساب کا عمل کسی کیلئے تبدیل نہیں کریں گے۔

The post جہانگیرترین جانتے ہیں وزیراعظم احتساب پرلچک نہیں دکھاسکتے، گورنر سندھ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3eFTCdF

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...