وفاقی کابینہ میں مزید 3 ارکان کی شمولیت، نصف سنچری مکمل

 اسلام آباد: 3 نئی تقرریوں کے بعد وفاقی کابینہ میں ارکان کی تعداد 50 ہوگئی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق تحریک انصاب کے رہنما فرخ حبیب وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مقرر کردیئے گئے ہیں اور کابینہ ڈویژن نے فرخ حبیب کی بطور وزیر مملکت تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، فرخ حبیب کو اطلاعات و نشریات کا قلمدان سونپا گیا ہے۔

دوسری جانب عثمان ڈار کو بھی  دوبارہ وزیراعظم کا معاون خصوصی برائے یوتھ افیئرز مقرر کردیا گیا ہے، جب کہ ڈاکٹر وقار مسعود وزیر اعظم کے معاون خصوصی خزانہ و ریونیو مقرر کئے گئے ہیں، وقار مسعود اس سے قبل وزیر اعظم کے معاون خصوصی ریونیو تھے۔

کابینہ ڈویژن نے عثمان ڈار اور وقار مسعود کے بطور معاون خصوصی تقرری کے نوٹیفکیشن جاری کردیے ہیں، جس کے بعد وفاقی کابینہ ارکان کی تعداد 50 ہو گئی ہے۔ وفاقی کابینہ میں 27 وزراء، 4  وزرائے مملکت، 15 معاونین خصوصی اور 4 مشیران شامل ہیں۔

The post وفاقی کابینہ میں مزید 3 ارکان کی شمولیت، نصف سنچری مکمل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2Se9sET

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...