اسلام آباد میں گذشتہ 15 روزکے دوران مزید 1000 بچے کورونا سے متاثر

 اسلام آباد: اسلام آباد میں گذشتہ 15 روزکے دوران مزید 1000 بچے کورونا سے متاثرہوچکے۔

اسلام آباد میں گذشتہ 15 روزکے دوران مزید 1000 بچے کورونا سے متاثرہوچکے جس کے بعد کورونا سے متاثرہ بچوں کی تعداد 8 ہزارسے تجاوزکرگئی ہے۔  ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ کورونا سے بڑوں کے ساتھ بچے بھی زیادہ تعداد میں متاثرہورہے ہیں، ماں باپ کو چاہئے کہ وہ ماسک کا استعمال، سماجی فاصلوں اور صفائی کا خاص خیال رکھے تاکہ بچوں کو کورونا سے محفوط رکھا جاسکے۔

ڈی ایچ او رپورٹ کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 43 بچوں میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔ کورونا سے متاثرہونے والوں میں 10 سال تک عمر کے بچے شامل ہیں۔

پمز اسپتال کے ترجمان ڈاکٹر وسیم خواجہ کا کہنا ہے کہ کم سن بچوں کو ماسک پہنانا بہترنہیں تاہم ماں باپ کو چاہئے کہ وہ ماسک کا استعمال کریں، سماجی فاصلہ اور صفائی کا خاص خیال رکھیں تاکہ بچوں کو کورونا سے محفوط رکھا جاسکے۔

The post اسلام آباد میں گذشتہ 15 روزکے دوران مزید 1000 بچے کورونا سے متاثر appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3nxaqr9

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...