فریال تالپورکا الیکشن کمیشن میں نااہلی کیس رکوانے کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع

 اسلام آباد: فریال تالپورنے الیکشن کمیشن میں نا اہلی کیس رکوانے کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

فریال تالپورنے الیکشن کمیشن میں نااہلی کیس رکوانے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائرکردی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ایم پی اے ارسلان تاج اوررابعہ افضل کی درخواست پرالیکشن کمیشن نے نااہلی کیس کھول دیا، دونوں ایم پی ایزکی عدم پیری پرخود الیکشن کمیشن بھی پہلے درخواست خارج کرچکا تھا۔

فریال تالپورنے کہا کہ آصف زرداری کی بہن ہوں اس لیے سیایسی مخالفین بے بنیاد کیسزمیں پھنسا رہے ہیں، 8 فروری کو دوبارہ درخواست آنے پرالیکشن کمیشن نے کیس دوبارہ کھول دیا، الیکشن کمیشن کو آٹھ فروری کا فیصلہ کالعدم قراردے کرکارروائی سے روکا جائے۔

فریال تالپورنے کہا کہ دونوں ایم پی ایزکی درخواست اسپیکرسندھ اسمبلی نے مسترد کردی تھی، الیکشن کمیشن اسپیکرسندھ اسمبلی کے فیصلے کے خلاف درخواست سننے کا اختیارنہیں رکھتا۔

 

The post فریال تالپورکا الیکشن کمیشن میں نااہلی کیس رکوانے کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3cFIvlc

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...