وزیراعظم اور جہانگیر ترین ہم خیال گروپ کی ملاقات طے

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان اور جہانگیر ترین کے ہم خیال گروپ کی ملاقات طے پاگئی۔

ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین کے ہم خیال ارکان صوبائی اور قومی اسمبلی کل وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کریں گے۔ وہ وزیراعظم کو جہانگیر ترین کے خلاف کیسز پر اپنے تحفظات سے آگاہ کریں گے۔

جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ میں خود ملاقات میں شریک نہیں ہوں گا، میرا ہم خیال گروپ کل وزیراعظم سے ملاقات کرے گا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ جہانگیر ترین کے حامی ارکان اسمبلی کی حکومت کو وارننگ

واضح رہے چینی اسکینڈل میں نامزد جہانگیر ترین کے خلاف کیسز کے بعد ان کے ہم خیال گروپ سامنے آیا جس میں 30 سے زائد رکن قومی اسمبلی وپنجاب اسمبلی شامل ہیں جو جہانگیرترین کی رہائش گاہ پر ملاقات بھی کرچکے ہیں اور کورٹ میں پیشی کے موقع پر بھی ان کے ہمراہ تھے۔

The post وزیراعظم اور جہانگیر ترین ہم خیال گروپ کی ملاقات طے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3nu8CPW

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...