اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل کو ممنوعہ بور کے لائسنس جاری کرنے کی منظوری دے دی۔
وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں کابینہ نے کورونا ویکسین کی ریٹیل قیمت مقرر کرنے اور شہباز گل کو ممنوعہ بور کے لائسنس جاری کرنے کی منظوری دے دی۔
اجلاس میں پاکستان اور سعودی ترقیاتی فنڈ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت، پی آئی اے ملازمین پر لازمی سروس ایکٹ نافذ کرنے، نان ٹریٹی ممالک کی جانب سے میوچوئل لیگل اسسٹنس کی درخواستوں جبکہ وزارت صحت کے چار فاسٹ ٹریک منصوبوں پر عملدرآمد کے لیے خصوصی چھوٹ دینے کی سمری کی منظوری بھی دی گئی۔
کابینہ نے پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی فاونڈیشن کے چیف ایگزیکٹو کی تعیناتی کی منظوری موخر کردی جبکہ کابینہ کمیٹی برائے توانائی کے گزشتہ دو اجلاسوں کے فیصلوں اور کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی کے فیصلوں کی توثیق کردی گئی۔
The post وفاقی کابینہ کی شہباز گل کو ممنوعہ بور کے لائسنس جاری کرنے کی منظوری appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3aIh5Kd
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box