وزیراعظم ہاؤس میں ایک دہشت گرد بیٹھا ہے، مریم نواز

 اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ وزیراعظم ہاؤس میں ایک دہشت گرد بیٹھا ہے، جو اداروں کو ملوث کرکے ڈرا دھمکا کر اپوزیشن کو قید کرنے کا کہتا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا تھا کہ مافیاز کے گینگز نے کبھی ایسی حرکتیں نہیں کیں جو وزیراعظم ہاؤس سے کی جارہی ہیں، تاریخ میں کبھی وزیراعظم آفس کے اندر گھناؤنے جرائم کا ارتکاب نہیں ہوا، اداروں کے سربراہ کو بلا کر کہا جاتا ہے کہ مقدمات بنائیں، سیاسی انجینئرنگ کیلئےادارے استعمال کیے جا رہے ہیں، وزیراعظم ہاؤس میں ایک دہشت گرد بیٹھا ہوا ہے، وزیراعظم اداروں کو ملوث کرکے ڈرا دھمکا کر اپوزیشن رہنماؤں کو قید کرنے کا کہتے ہیں، لوگوں کو سمجھ آگیا ہے کہ مافیاز یا گینگ کیا ہوتے ہیں۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ  بشیر میمن ایک ادارے کے سربراہ تھے، اور ادارے کا سربراہ ذمہ داری سے بات کرتا ہے، ان کرداروں کو ہم کچھ نہیں سمجھتے، اصل بات ہے حکومت کے سربراہ نے کہا کہ فلاں کو جیل میں ڈالو، اس طرح تو ڈان یا گینگ کے سربراہ کہتے ہیں۔ ارشد ملک کی ویڈیو جب میرے پاس آئی تو قوم کے سامنے رکھی، جسٹس شوکت عزیز کی گواہی آن ریکارڈ ہے، اب بشیر میمن کی گواہی آگئی ہے،  بشیر میمن کے انکشافات تو آج سامنےآئے اور بھی بہت سی گواہیاں آئیں گی، جسٹس فائز نے ایک دہشتگرد جو پی ایم ہاؤس میں بیٹھا ہے اسکی سازشوں کا مقابلہ کیا اگر یہ جج دب جاتے اورآواز نہ اٹھاتے تو ان کا بھی آج کہیں ذکر نہ ہوتا، مجھے خوشی ہے قوم کوبشیر میمن کی ایک ایک چیز پتہ چل گئی، اتنی سیاسی انجینئرنگ کے باوجود نتیجہ کیا رہا، حکمرانوں کو پھر بھی ہر محاذ پر نااہلی اور ناکامی کا سامنا کرنا پڑا جس کی مثال نہیں ملتی، دنیا میں آپ منہ دکھانے کے قابل نہیں،  ان کے خلاف بڑی بڑی گواہیاں آرہی ہیں۔

لیگی رہنما نے کہا کہ  عمران خان ووٹ چوری کر کےآئے اور ہم پر مسلط ہوئے، پاکستان میں عوام پر مہنگائی اور لاقانونیت کا عذاب آیا ہوا ہے، دنیا میں آپ کی فلائٹس اور  پاسپورٹ پر پابندی لگ رہی ہے، ملک میں مہنگائی کا طوفان آیا ہوا ہے، پاکستان کے شہر کوڑے کے ڈھیر بن گئے اور گورننس نام کی چیز نہیں، وزیراعظم ہاءوس کو استعمال کرکے سازشیں کی جارہی ہیں، عمران خان ناکام ہو گئے ہیں ار اب سیاسی شہید نہیں بن سکتے، جتنی جلدی سے حکومت سے جان چھٹ جائے اچھا ہے، اگر پیپلزپارٹی استعفوں میں شامل ہوجاتی تو اس وقت حکومت گھر جاچکی ہوتی، (ن) لیگ اور پی پی کے درمیاں کوئی اختلاف نہیں، سیاسی جماعتیں اختلافات کے باوجود بھی ایک دوسرے کےساتھ چلتی ہیں، یہ عوام کے حقوق کی جنگ ہے یہ عوام کو نالائق اور نااہل ،مسلط شدہ حکومت سے چھٹکارا دلانے کی جنگ ہے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ وزیراعظم ہاوَس میں قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف سازش کی گئی،  قاضی فائزعیسی کیسز میں وزیراعظم کےاورلگنےوالےالزامات پرجوڈیشل کمیشن بنایاجائے، جسٹس شوکت عزیز کی بات سنی جائے اور انہیں انصاف دیا جائے، ججزکوبلیک میل کرکےغلط فیصلےکرنےپروزیراعظم پرمقدمہ بنناچاہئے، قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف جھوٹے ریفرنس کی سازش پرجوڈیشل کمیشن بنانے کامطالبہ کرتی ہوں، آپ نے سٹنگ جج کا کہا کہ اسے گرفتار کرو یہ بڑا معاملہ ہے، مسلم لیگ ن اس کو نہیں جانے دے گی عدلیہ سے درخواست ہے اس معاملے کو خود دیکھیں۔

 

 

 

The post وزیراعظم ہاؤس میں ایک دہشت گرد بیٹھا ہے، مریم نواز appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3aIcaZK

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...