زلفی بخاری کا پاکستانی آئی ٹی ایکسپرٹ جاپان بھجوانے کا اعلان

 اسلام آباد: وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز زلفی بخاری نے پاکستانی آئی ٹی ایکسپرٹ جاپان بھجوانے کا اعلان کیا۔

معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز زلفی بخاری نے کہا 120 ہنر مند افراد کو جاپان بھجوانے کا کام ہورہا ہے، جاپان کی آئی ٹی کی مارکیٹ میں 5 لاکھ افراد کی ضرورت ہے اور وزارت اوورسیز کی کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ پاکستانی آئی ٹی ماہرین کے لیے جاپان میں ملازمتیں حاصل کی جائیں۔

انہوں نے کہا کہ وزارت سمندر پار پاکستانی میں اوورسیز ایمپلائمنٹ کارپوریشن اور انٹر ایس ای ایس کے درمیان معاہدہ طے پا گیا۔

 

The post زلفی بخاری کا پاکستانی آئی ٹی ایکسپرٹ جاپان بھجوانے کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3sYtpMu

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...