اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول آپریشن سنٹر(این سی او سی) نے ملک میں آکسیجن اور سلنڈر کی درآمد کی منظوری دے دی۔
وفاقی وزیر اسد عمر کی زیرصدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا جس میں ملک میں کورونا وبا کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ این سی او سی نے 40-49 سالہ شہریوں کی کورونا ویکسینیشن 3 مئی سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا۔
پاکستان آنے والی پروازیں 5 سے 20 مئی تک کم کردی جائیں گی اور اس فیصلے پر نظر ثانی 18 مئی کو ہوگی۔ عالمی پروازویں کم کرنے سے متعلق تفصیلی احکامات سول ایوی ایشن اتھارٹی جاری کرے گی۔
این سی او سی نے آکسیجن اور آکسیجن سلنڈر کی درآمد کی بھی منظوری دے دی۔
The post این سی او سی کی آکسیجن اور سلنڈر درآمد کرنے کی منظوری appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3u5OMgd
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box