کراچی: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پی پی پی نے ایک تیر سے شیر سمیت کئی شکار کیے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے حکومت کو ہرمیدان میں شکست دلوائی، پیپلزپارٹی کی کامیابی نے ثابت کردیا کراچی کے عوام پی ٹی آئی حکومت کے ساتھ نہیں، انہوں نے این اے 249 بلدیہ کراچی میں تاریخی کامیابی دلوائی اور پھر سے پی ٹی آئی کو عبرتناک شکست دی، عوام اپوزیشن کے ساتھ کھڑے ہیں اور انہوں نے سلیکٹڈ حکومت کو مستردکر دیا ہے۔
ن لیگ کے الیکشن میں دھاندلی کے الزامات سے متعلق سوال کے جواب میں بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ن لیگی دوستوں کو ہارمانناسیکھنا چاہیے، اگر کوئی الزامات لگا رہا ہے تو ثابت کرے، مریم نواز کا بیان غیر ذمہ دارانہ ہے، عمران خان اوراسٹیبلشمنٹ کے بجائے پیپلزپارٹی کا مقابلہ کرنا اور اپوزیشن کے ساتھ ہی اپوزیشن کرنا ان کا شوق ہے، دھاندلی کے ثبوت ہیں تو سامنے لائیں ورنہ ہار مان لیں، ڈسکہ الیکشن کا شور مچایا گیا،کیا یہاں فائرنگ ہوئی؟کسی کو اغوا کیا گیا؟، کوئی ثابت نہیں کر سکتا کہ پیپلزپارٹی نے کوئی دھاندلی کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شیر کا شکار کرنا آسان نہیں رہا، مریم نواز
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پہلے سلیکٹڈکےبعددوسراسلیکٹڈ ہم ہرکسی کا مقابلہ کرنےکیلئے تیار ہیں، تاریخ اٹھا کر دیکھیں کس جماعت نے سب سے زیادہ دھاندلی کی ہے، کون سی جماعت سلیکٹ ہوتی رہی، کون سی جماعت اوریجنل سلیکٹڈ ہے؟اب یہ ہمیں لیکچر دیں گے؟، ن لیگ جیت جاتی تو میں خود شہباز شریف کو فون کرکے مبارکباد دیتا، شکست پر ن لیگ کا ردعمل انتہائی بچکانہ ہے جس کا نقصان اسی کو ہوگا، ہم نے ایک تیر سے بلے، پتنگ، ڈولفن، ملا اور شیر سمیت کئی شکار کیے۔
چیرمین پی پی پی نے کہا کہ پی ڈی ایم سے متعلق سی ای سی کے فیصلوں پر قائم ہیں، اپوزیشن کی جماعتیں کنفیوز ہیں کہ استعفے دینا چاہتی ہیں یا نہیں، اپوزیشن اتحاد میں کچھ ایسے دوست ہیں جو عمران خان اور عثمان بزدار کو نہیں ہٹانا چاہتے، تو ایسے میں ہم کیا کرسکتے ہیں۔
جسٹس فائزعیسیٰ کیخلاف ریفرنس کے معاملے پر ایک سوال کے جواب میں بلاول بھٹو زرداری نے صدر پاکستان عارف علوی اور وزیر قانون فروغ نسیم کے استعفے کامطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جسٹس فائزعیسیٰ کےخلاف جھوٹے ریفرنس پروزیرقانون کومستعفی ہوناچاہیے، وزیراعظم کی پوری کابینہ اس میں ملوث ہے، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف سازش کی تحقیقات ہونی چاہیے، کیا وجہ تھی سپریم کورٹ کے جج کی کرادکشی کی گئی، عمران خان کی کابینہ کو اپنے جرم کا حساب دینا ہوگا۔
بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ بشیرمیمن کے بیان کو شک کی نظرسے دیکھتے ہیں، بشیرمیمن کو کوئی غیرقانونی حکم دیا جا رہا تھا تو ٹی وی پر آ کر بتاتے، بشیر میمن کے خلاف تحقیقات ہونی چاہئیں، سپریم کورٹ نے اصغر خان کیس کو فالو کرنے کا حکم دیا، بشیرمیمن عدالتی حکم نہ مان کر توہین عدالت کے مرتکب ہوئے، بشیرمیمن عدالتی حکم ماننے کے بجائے پیپلزپارٹی کے پیچھے پڑ گئے۔
The post پی پی پی نے ایک تیر سے شیر سمیت کئی شکار کیے، بلاول appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3xwJeh7
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box