ملتان: پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے نجی لئیق رفیق اسپتال کے میڈیکل کیمپ میں غلط سرجری کے باعث 12 افراد کی بینائی ضائع ہونے کی تحقیقات مکمل کر لیں۔
آنکھوں کے غلط آپریشنز پر لئیق رفیق ہسپتال کو5 لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا گیا جبکہ آپریشن کرنے والے ڈاکٹر کا کیس پاکستان میڈیکل کمیشن اورمحکمہ صحت کو بھجوا دیا گیا۔
ترجمان پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کے مطابق ڈاکٹر حسنین کے خلاف فوجداری کارروائی کی تجویز دی گئی ہے اور مقدمے کا فیصلہ متاثرین پر چھوڑ دیا گیا ہے کہ وہ ڈاکٹر کے خلاف اندراجِ مقدمہ کے لیے پولیس کودرخواست دے سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ملتان میں غلط سرجری کے باعث 11 مریض بینائی سے محروم
لئیق رفیق ہسپتال ملتان میں گزشتہ ماہ 16 افراد کی آنکھوں کے آپریشنز کیے گئے تھے مگردو روزبعدہی 12اشخاص کوشدیدانفیکشن ہوگیا اوربعدازاں انکی بینائی جاتی رہی۔
مبینہ غفلت پر ابتدائی کارروائی کر تے ہوئے کمیشن کی چار رکنی ٹیم نے نجی ہسپتال کے آپریشن تھیٹرزسربمہرکر کے علاج معالجہ کی تفصیلات حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ تمام ریکارڈ قبضہ میں لے لیاتھا۔
The post ملتان میں 12 افراد کی بینائی ضائع ہونے پر اسپتال کو صرف 5 لاکھ روپے جرمانہ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/32VKDj0
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box