ایئرپورٹ پر پھل، سبزیوں اور خوراک کیلیے جدید اسکینر نصب ہوگا

 کراچی: وفاقی وزارت تجارت اور سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مابین کراچی ایئرپورٹ پر پھل سبزیوں اور جلد تلف ہوجانے والی دیگر برآمدی خوراک کی جانچ کے لیے جدید اسکینر کی تنصیب پر اتفاق ہوگیا ہے۔

پاکستان فروٹ اینڈ ویجیٹبل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلیٰ وحید احمد کے مطابق پی ایف وی اے کے ہارٹی کلچر ویژن 2030 پر عمل کرتے ہوئے وفاقی وزارت تجارت نے کراچی لاہور اسلام آباد اور ملتان کے ایئرپورٹ پر آم کی کنسائنمنٹ کی خودکار اور برق رفتاری سے جانچ کے لیے جدید اسکینرز کی تنصیب کی تجویز پر اصولی اتفاق کرتے ہوئے اس تجویز پر کراچی سے عملدرآمد کا فیصلہ کیا ہے۔

اس سلسلے میں وفاقی وزارت تجارت کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر جنرل سید رافع بشیر شاہ، ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے افسران اور پی ایف وی اے کے چیئرمین شہزاد شیخ، سابق چیئرمین اسلم پکھالی اور سرپرست اعلیٰ وحید احمد پر مشتمل وفد نے گزشتہ دنوں کراچی ایئرپورٹ کا دورہ کیا اور اسکینر کی تنصیب کے لیے سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل سے ملاقات کی وفد کے اراکین نے کارگو ٹرمینل کا دورہ کیا جہاں انہیں آم اور دیگر پھل سبزیوں کی جانچ، اینٹی نارکوٹکس اور سیکیورٹی پروٹوکول، گرائونڈ ہینڈلنگ کے عمل کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

وحید احمد کے مطابق ایئرپورٹ پر جدید اسکینرز کی تنصیب کے لیے ہونے والے دورے میں وفاقی وزارت تجارت کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر جنرل سید رافع بشیر شاہ نے ایئرپورٹ پر آم اور دیگر پھلوں کی اسکیننگ کے لیے جدید اسکینر کی تنصیب کے ساتھ متعلقہ اداروں اور ایجنسیوں کے مابین ایک مربوط نظام کی تشکیل پر اتفاق کیا انہوں نے کہا کہ ایئرپورٹ پر مختلف ایک ایجنسیاں ایک ہی عمل کو بار بار دہراتی ہیں جس سے ایکسپورٹ ہونے والے پھلوں کا معیار متاثر ہوتا ہے۔

دورے میں اتفاق کیا گیا کہ ایئرپورٹ پر آم اور پھلوں کی اسکیننگ کے لیے جدید اسکینر کے ساتھ خصوصی شیڈ تعمیر کیا جائے جہاں ایکسپورٹ کے لیے آنے والے پھل موسم کے اثرات سے محفوظ رہ سکیں اور بارشوں کے دوران پھلوں کی پیکنگ کو بھیگنے سے بچانے کے ساتھ آم کے ڈبوں میں فروٹ فلائی داخل ہونے کے امکان کو بھی ختم کیا جائے۔

وحید احمد نے کہا کہ ایئرپورٹس پر جدید اسکینرز کی تنصیب، خصوصی شیڈز کی تعمیر اور ون ونڈو کی سہولت سے پاکستان سے آم اور پھلوں سبزیوں کے ساتھ جلد تلف ہونے والی دیگر برامدی خوراک سی فوڈ، پولٹری اور گوشت کی ایکسپورٹ کو فائدہ پہنچے گا۔

The post ایئرپورٹ پر پھل، سبزیوں اور خوراک کیلیے جدید اسکینر نصب ہوگا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/32XyREP

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...