8 ارب کی مشکوک ٹرانزیکشن ریفرنس پر آصف زرداری احتساب عدالت میں طلب

 اسلام آباد: احتساب عدالت نے 8 ارب روپے کی مشکوک ٹرانزیکشن سے متعلق نیب ریفرنس پر آصف زرداری کو طلب کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد کی احتساب عدالت میں جعلی اکاؤنٹس کیس میں آصف زرداری کے خلاف پانچواں ریفرنس سماعت کے لیے مقرر کرلیا گیا ہے۔ جج احتساب عدالت اصغر علی نے آصف زرداری اور اور اسٹینو گرافر مشتاق احمد کی طلبی کے سمن جاری کردئیے ہیں۔ ریفرنس میں نامزد ملزمان آصف علی زرداری اور اسٹینو گرافر مشتاق احمد 20 مئی کو طلب کیا گیا ہے۔

نیب ریفرنس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اس بات کے ٹھوس شواہد ہیں کہ آصف زرداری نے کلفٹن کراچی کا گھر کرپشن سے بنایا، گھر کی خریداری پر آصف زرداری کے اسٹینو گرافر مشتاق احمد نے رقم دی، مشتاق کے اکاؤنٹ سے گھر کی خریداری کیلئے 15 کروڑ ادا کیےگئے، آصف علی زرداری کلفٹن کراچی میں خود گھر کی خریداری کا کوئی ثبوت نہیں دے سکے۔

The post 8 ارب کی مشکوک ٹرانزیکشن ریفرنس پر آصف زرداری احتساب عدالت میں طلب appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3u40I2a

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...