مفتی منیب الرحمان اور دیگرعلماء کے نام فورتھ شیڈول میں ڈالنے کی تیاری

کراچی: سندھ حکومت نے مفتی منیب الرحمان اور دیگر علماء کے نام فورتھ شیڈول میں ڈالنے کی تیاری کرلی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے احتجاج اور ہنگامہ آرائی کی حمایت پر سندھ حکومت نے سابق چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان سمیت دیگر علماء کے نام فورتھ شیڈول میں ڈالنے کی تیاری کرلی ہے۔ اس حوالے سے محکمہ داخلہ سندھ نے ضلع شرقی کے تھانوں سے فورتھ شیڈول میں نام ڈالنے کے لئے تٖفصیلات طلب کرلی ہیں۔

ذرائع کے مطابق فہرست میں مفتی منیب الرحمان کے علاوہ حاجی رفیق پردیسی، غلام غوث بغدادی، مولانا ریحان امجد نعمانی، علی محمد اسلم اور عامر چھوٹانی کا نام بھی شامل ہے، پولیس کی جانب سے دستاویزات مکمل کرکے سی ٹی ڈی کو بھجوائی جارہی ہیں، اور فہرست میں شامل تمام افراد کے نام فورتھ شیڈول میں ڈالنے کیلئے سفارشات تیار کی جارہی ہیں۔

 

The post مفتی منیب الرحمان اور دیگرعلماء کے نام فورتھ شیڈول میں ڈالنے کی تیاری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3euxYcm

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...